سیلفی طلاق کا باعث بن گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 28 جولائی 2015 22:45

سیلفی طلاق کا باعث بن گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جولائی۔2015ء)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے طلاق دے دی کہ اس نے سیلفی لینے پر اس کی ماں سے بحث کی تھی۔ صدا اخبار کے مطابق عید الفطر پر ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اپنی ماں کے گھر آیا۔

(جاری ہے)

اس کی بیوی نے میل جول کے اس موقع پر ایک سیلفی لی تاکہ شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر سکے مگر اس کی ساس نے اسے گھریلو تصاویر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے منع کر دیا۔ منع کرنے پر بہو نے ساس سے بحث شروع کردی۔ جب شوہر گھر میں آیا اور اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے اس کی ماں کے ساتھ سیلفی لینے پر تکرار کی ہے تو اس نے جھٹ سے بیوی کو طلاق دے دی۔ سعودی اخبار صدا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ سعودی عرب کے کس شہر میں پیش آیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu