ڈھیٹ ڈاکو۔ بنک سے رقم کے ساتھ لولی پوپ بھی لوٹ لی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 جولائی 2015 12:29

ڈھیٹ ڈاکو۔ بنک سے رقم کے ساتھ لولی پوپ بھی لوٹ لی

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی2015ء)ہر انسان کے اندر ایک بچہ ہوتا ہے۔ ڈاکو بھی ، برے ہی سہی مگر ، انسان ہوتے ہیں۔ فلوریڈا پولیس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ایسے ڈاکو کے متعلق بتایا ہے جس نے بنک لوٹنے کے ساتھ ساتھ لولی پوپ بھی لوٹ لی۔ پام بیچ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ بنک لوٹنے والا / کینڈی لوٹنے والا جوناتھن بوسٹن 30 سال کا ہے۔

(جاری ہے)

بنک لوٹنے کے بعد وہ بنک میں بنے ایک مٹھائی کے کاؤنٹر پر گیا اور ایک لولی پوپ بھی اٹھا کر لے گیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ پکڑے جانے سے پہلے دو بنک لوٹ چکا ہے۔ ایک بنک سے اس نے پیسوں کے ساتھ ساتھ لولی پوپ بھی لوٹی۔ دونوں دفعہ بنک لوٹنے کے لیے جوناتھن کا ایک ہی طریقہ کار تھا۔ وہ بنک میں داخل ہوتا اور کیشئر کی طرف ایک پرچی بڑھا دیتا جس پر لکھا ہوتا کہ جتنا پیسہ دے دو۔پولیس نے اسے بنک ڈکیتی کے الزام میں گرفتارکر کے پام بیچ کاؤنٹی جیل میں رکھا ہے۔پولیس نے یہ تو بتا دیا ہے کہ ملزم کے پاس سے رقم برآمد ہو گئی ہے تاہم لولی پاپ کی برآمدگی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu