روسی خواتین نے داعش کے جنگجوؤں کو’’ ماموں ‘‘بنا کر لوٹ لیا

تینوں خواتین سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر داعش کے کارکنوں سے ’’دلہن‘‘ بننے کا جھانسہ دے کررقم بٹور رہی تھیں

جمعرات 30 جولائی 2015 22:27

روسی خواتین نے داعش کے جنگجوؤں کو’’ ماموں ‘‘بنا کر لوٹ لیا

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) دنیا بھر میں خوف کی علامت بننے والے داعش کیجنگجوؤں کو روس کی تین خواتین نے الو بنا دیا، روسی پولیس نے ایسی 3خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر داعش کے کارکنوں سے ’’دلہن‘‘ بننے کا جھانسہ دے کررقم بٹور رہی تھیں۔ خواتین نے جعلی اکاؤنٹس سے داعش کے کارکنوں سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ’’ہم اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اور شام آ کرآپ کی دلہنیں بننا چاہتی ہیں لیکن ہمارے پاس شام کے سفر کے لیے رقم نہیں ہے ، آپ ہمیں رقم بھیجئے تاکہ ہم شام آ کر آپ کی دلہنیں بن سکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تین خواتین محض ایک نمونہ ہے، ملک میں ایسی سینکڑوں خواتین موجود ہیں جو داعش کے کارکنوں سے دلہن بننے کا جھانسہ دے کر رقوم حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کو داعش کے کارکنوں سے اس طرح رقم ہتھیانے کی اس وقت سوجھی جب فیس بک پر ان سے ایک شخص نے رابطہ کیا جو ان سے تعلق استوار کرکے انہیں شام میں جاری ’’لڑائی‘‘ میں شمولیت کی طرف راغب کرنا چاہتا تھا۔

روسی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ان خواتین میں سے ایک کانام مریم ہے اور اس کا تعلق روس کی خودمختار ریاست چیچنیا سے ہے۔ اس نے داعش کے 3کارکنوں سے رقم لینے کا اعتراف کیا ہے۔ مریم کا کہنا تھا کہ ’’داعش کے ایک کارکن نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے شام آ کر دلہن بننے پر اکسانے کی کوشش کی، جس پر میں نے اسے بتایا کہ میرے پاس شام آنے کے لیے رقم نہیں، اس پر دہشت گردوں نے خود ہی مجھے رقم بھجوانے کی پیشکش کی اور میرے قبول کرنے کے بعد انہوں نے مجھے رقم بھجوا دی۔ اس کے بعد میں نے اس دہشت گرد کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بلاک کر دیا اور مزید جعلی اکاؤنٹس بنا کر داعش کے دہشت گردوں سے رقم لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد میں نے مزید دو دہشت گردوں سے رقم حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu