امریکہ اور امریکیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 31 جولائی 2015 14:36

امریکہ اور امریکیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

شمالی کوریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2015ء) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے کورین جنگ کی 62 ویں سالانہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام امریکیوں کو ختم کر دیں گے۔ شمالی کوریا کے لیڈر نے کہا کہ ایک سپر پاور نے ایک چھوٹی سی قوم پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے، اس لیے وہ کسی امریکی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ سالانہ تقریبات امریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف شمالی کوریا کی فتح کے سلسلے میں منعقد کی جاتی ہیں۔

کم جونگ ان نے حال ہی میں جو تصاویر بنوائی ہیں، ان میں وہ بظاہر کسی نئے ہتھیار کا معائنہ کر رہا ہے ، فائٹر پائلٹ سے گفتگو کر رہا ہے اور انہیں حکمت عملی سمجھا رہا ہے۔ کم جونگ ان نے کہا کہ اب وہ زمانہ گیا جب امریکا ہمیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے بلیک میل کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اب امریکا ہمارے لیے کسی ڈر اور خوف کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ اب امریکا کو ہم سے ڈرنا چاہیے۔

دوسری کورین جنگ کی 62 تقریبات میں تقاریر، پرچم کشائی کی تقریبات اور روایتی ناچ کی محفلیں منعقد ہوئیں۔کم جونگ ان نے سن (Sun) کے کمسوسان پیلس کا بھی دورہ کیا، جہاں اس کے باپ اور دادا کی حنوط کی ہوئی لاشیں رکھی ہیں۔ کم جونگ ان جب سے اقتدار میں آیا ہے 70 اعلیٰ حکام کو سزائے موت دے چکا ہے۔ اپنے وزیر دفاع کو اس نے سرکاری میٹنگ میں سونے کے جرم میں طیارہ شکن توپوں سے اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu