پیزے کے ایک لقمے کےبدلے آئی فون 5

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 31 جولائی 2015 21:09

پیزے کے ایک لقمے کےبدلے آئی فون 5

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2015ء)ایک شخص نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک میلے میں پیزا کے ایک لقمے کے بدلے اپنا آئی فون 5 دے دیا۔ ایلن بیننگ کا تعلق ڈونفرملینے، فیفے، سکاٹ لینڈ سے ہے۔ایلن نے شوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی اور انٹرنیٹ سٹار بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلن کوسٹراتھالان کیسل میں ٹی ان دی پارک فیسٹول میں پیزے کی اتنی طلب ہوئی کہ اس نے پیپرونی پیزا کے ایک لقمے کے بدلے اپنا 180 پاؤنڈ آئی فون 5 دے دیا۔

اس کے بعد اس نے شوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اگر کوئی اپنا آئی فون 5 یا اس سے بہتر فون بیچ رہا ہے تو مجھے سے رابطہ کرے، میں نے اپنا آئی فون ٹی ان دی پارک میں پیپرونی پیزا کے ایک لقمے کے بدلے دے دیا۔اگر کسی نے اپنا فون نہیں بیچنا تو آرام سے اس پوسٹ پر لمبا چوڑا کمنٹ کر سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu