کوکا کولا پینے سے جسم پر کیا گذرتی ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 31 جولائی 2015 21:09

کوکا کولا پینے سے جسم پر کیا گذرتی ہے؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2015ء)کوکا کولا پینے کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کے باوجود برا سمجھا جاتا ہے۔ اب ایک فارماسسٹ نے تحقیق کی ہے کہ کوکا کولا پینے سے جسم پر کیا گذرتی ہے؟ تحقیق کے نتائج کوکا کولا پینے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ فارماسسٹ نیراج ،جو The Renegade Pharmacist اور Truth Theoryبلاگز میں لکھتا ہے، نے بتایا کہ کوکا کولا کا 330 ملی لیٹر کا کین پینے کے بعد 10 منٹ میں چینی کے 10 چائے کے چمچ کے برابر مٹھاس جسم کے اندرونی نظام سے ٹکراتی ہے۔

یہ مٹھاس جسم میں اتنی تیزی سے ٹکراتی ہے کہ آپ کو الٹیاں لگ جائیں مگر کوک میں موجود فاسفورک ایسڈ ، جو ذئقہ ختم کرتا ہے، کی وجہ سے کوک جسم میں ہی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے 40 منٹ میں آنکھوں کی پتلیاں ڈائی لیٹ ہو جاتی ہیں(آنکھوں کے ڈاکٹرپتلیوں کے اندر تک دیکھنے کے لیے آنکھیں ڈائی لیٹ کرتے ہیں)۔ اس کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر بھی بڑھ جاتی ہے اورجسم میں کیفین(caffeine) کااضافہ ہوجاتا ہے۔

کیفین (caffeine) ایک کڑوی، سفید کرسٹل xanthine alkaloid ہے کہ ایک محرک منشیات اور acetylcholinesterase inhibitor کے طور پر کام کرتا ہے۔ 60 منٹ کے بعد آپ کو پیشاب کرنے کی حاجت ہوگی اور مزاج میں چڑچڑاپن آ جائے گا۔ اس کے بعد آپ کا دل چاہے گا کہ ایک اور کوک ہوجائے۔ ایک ماہر غذائیت ، ایلا الریڈ نے کہا کہ کوکا کولا کے غذائی حقائق سے شاید آپ کو صدمہ ہو تاہم یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ ہمیں کوکا کولا نہیں پینی چاہیے۔

نیشنل ہیلتھ سروس، برطانیہ نے روز کا شوگر الاؤئنس 10 چائے کے چمچ سے کم کر کے 7.5 چائے کے چمچ کر دیا ہے۔ کوکا کولا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگ 129 سال سے بھی زائدعرصے سے کوکا کولا پی رہے ہیں۔ دوسرے مشروبات کی طرح یہ بھی پینے کے لیے مکمل محفوظ ہے۔ترجمان کے مطابق اسے متوازن خوراک اور متوازن طرز زندگی کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم صارفین کی پسند کےمطابق ہر طرح کاکولا فراہم کرتے ہیں۔ اس میں کم شوگر والی، شوگر فری اور کیفین فری شامل ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu