خاتون نے گھرمیں 15 فٹ لمبا اژدھا ڈھونڈ ہی لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 1 اگست 2015 13:36

خاتون نے گھرمیں 15 فٹ لمبا اژدھا  ڈھونڈ ہی لیا

میسوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) امریکا کی وارن کاؤنٹی کے مکینوں کو پتہ چل ہی گیا کہ اُن کے چھوٹے کیوں غائب ہو رہے ہیں اور کتے راتوں میں کیوں بھونکتے ہیں۔ اُن کا مجرم ایک 14 فٹ 7 انچ لمبا برمی پائیتھون ہے۔اس پائیتھونن کا وزن 160 پاؤنڈ ہے۔اسے ایک مقامی رہائشی پاؤلین ہورسٹڈینئل نے اپنے صحن میں محو استراحت پایا۔ خاتون نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے اُس کا کتابھونکنے لگا اور اسے صحن میں پائیتھون کی موجودگی کا بتایا۔

(جاری ہے)

خاتون نے اپنے شوہر کو جگایا تو وہ اپنی بندوق کے ساتھ باہر آیا۔ باہر آکر اسے لگا کہ وہ اپنی چھوٹی بندوق سے اس کو نہیں مار سکے گا تو اس نے اپنے ہمسائے کو بلا لیا۔ ہمسائے نے اپنی شاٹ گن اور خاتون کے شوہر نے اپنی چھوٹی گن سے اژدھے کو مار ڈالا۔ علاقہ مکین ابھی تک خوفزدہ ہیں کہ جس نے علاقے میں اتنا بڑا اژدھا چھوڑ دیا ہے وہ اور سانپ بھی چھوڑ سکتا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سرما کے موسم میں انہیں سانپ اور اژدھوں کی طرف سے سکون ملے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu