5 ہزار سال پرانے مکان سے 97 لاشیں برآمد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 1 اگست 2015 19:53

5 ہزار سال پرانے مکان سے 97 لاشیں برآمد

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اگست۔2015ء)چین میں ماہرین آثار قدیمہ کو ایک 5 ہزارسال پرانا مکان ملا ہے۔مکان کی قدامت کے علاوہ اس مکان کی دریافت اس لیے بھی اہم ہے کیوں اس میں سے97 لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔اس مکان کی رقبہ صرف 20 مربع میٹر ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ اس بات کی کھوج میں ہیں کہ کیوں اتنے زیادہ لوگوں کو مرنے کےلیے یا مرنے کے بعد ایک چھوٹے سے مکان میں رکھا گیا۔

ساری لاشوں کی ہڈیاں ایک دوسرے کے اوپر پڑی ملی ہیں۔ جیلین یونیورسٹی ، چین کے ماہر آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ ان لوگوں کی موت کسی متعدی مرض سے ہوئی یا پھر کسی قدرتی آفت سے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس قدیم ترین گاؤں میں لوگوں کی موت اتنی تیز رفتاری سے ہوئی کہ دوسرے لوگوں کو انہیں دفنانے کا موقع بھی نہیں ملا اور بعد میں وہ انہیں باقاعدہ طور پر دفنا بھی نہ سکے۔

(جاری ہے)

5 ہزار سال کے دوران کسی وقت علاقے میں آگ بھڑکی جس نے لاشوں کو جلا دیا، جس کے باعث مکان کی چھت بھی گر گئی اورلاشیں بدنما ہوگئیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم کے لیڈر وی زہاؤ اورہانگ زو نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ ہامین مانگھا کی سائٹ بالکل میاؤزیگو کی سائٹ کی طرح ہے۔دونوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں جگہ ایک سی وبا پھوٹی تھی، جس سے اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu