بے وقوف ڈاکو ، موبائل ایپلی کیشن سے تاوان مانگنے لگے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 20:35

بے وقوف ڈاکو ، موبائل ایپلی کیشن سے تاوان مانگنے لگے

سوئیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)سوئیڈن میں دو ڈاکوؤں نے اپنے نوجوان شکار سے الیکٹرونک ٹرانفسر کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا اور پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دوڈاکوؤں نے اپنے شکار ایک لڑکے کو کہا کہ جتنی رقم تمہارے پاس ہے دے دو۔ لڑکے کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ایک ڈاکو نے کہا کہ رقم ٹرانسفر کرنے والی موبائل ایپلی کیشن سے 80 کرونا(8 یورو) ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل کر دو۔

لڑکے نے سوئش(Swish) پے منٹ ایپلی کیشن کے ذریعے رقم اُن کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔ اس ایپلی کیشن میں موبائل فون نمبر کا استعمال کر کے رقم منتقل کی جاتی ہے۔ بعد میں پولیس نے اس موبائل فون نمبر کی مدد سے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ڈاکوؤں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ 6 سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu