کیا واقعی آئی فون اتنا مضبوط ہو سکتا ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 20:35

کیا واقعی آئی فون اتنا مضبوط ہو سکتا ہے؟

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)ٹیکساس کے ایک کاروباری شخص نے اپنے آئی فون کی ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے اسے ایک دیہاتی چراگاہ میں سے ڈھونڈ لیا۔ اُس کا آئی فون جہاز میں سے9,300 فٹ کی بلندی سے، ہوسٹن سے آتے ہوئے، نیچے گر گیا تھا۔ ویچیٹا فالز ٹائمز ریکارڈنیوز کے مطابق بین ولسن کا آئی فون اب تک بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ولسن کا کہنا ہے کہ وہ اور پائلٹ، چھوٹے طیارے میں، گھر کو آ رہے تھے کہ ہوا کے دباؤ میں تبدیلی سے دروازہ کھل گیا۔ زمین پر لینڈ کرنے تک ولس کو آئی فون کی گمشدگی کا علم نہ ہو سکا۔ ولسن ویچیٹا فالز میں گیس کارپوریشن آف امریکا کا مالک ہے۔ ایک آئی فون ایپلی کیشن کی مدد سے اسے معلوم ہوا کہ اس کا آئی فون 50 میل دور جیکس بورو میں موجود ہے۔ ولسن اور اس کے ملازم کے ڈھونڈنے پر انہوں نے اس موبائل کو ایک چراگاہ میں چھوٹے درخت کے نیچے گرے ہوئے پایا۔ موبائل فون اس وقت بھی درست حالت میں کام کر رہا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu