جانور پر چلائی گولی خود کے سر پر لگی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 23:02

جانور پر چلائی گولی خود کے سر پر لگی

لنڈین، ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)ایک زخمی شخص نے ٹیکساس میں حکام کو بتایا کہ اس نے ایک آرماڈیلو(بہت سخت کھال والے جانور کانام) پر گولی چلائی، جو اس کی سخت کھال سے ٹکرا کر واپس اسی کے سر میں آ لگی۔

(جاری ہے)

کاس کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات حادثاتی فائرنگ کے طور پر کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آرماڈیلو زندہ رہا یا مرگیا۔ اس سے پہلے اپریل میں جارجیا کی لی کاؤنٹی میں ایک شخص نے اپنی 9 ایم ایم کی پستول سے آرماڈیلو کو مارا تھا تاہم گولی پھسل کر اس کی ساس کو جا لگی تاہم آرماڈیلو گولی سے مر گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu