بلی اور بلی کی مالکن کو گرفتار کیا جائے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 4 اگست 2015 12:02

بلی اور بلی کی مالکن کو گرفتار کیا جائے

یارکشائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ریسکو 999 پر فون کر کے بتایا کہ اس کی بلی اس کا بیکن(سور کے گوشت سے بنی پراڈکٹ) کھا گئی، اس لیے بلی اور بلی کی مالکن، جو اس کی گرل فرینڈ ہے، کو گرفتار کیا جائے۔ اس کال کی آڈیو ٹیپ ویسٹ یارک شائر پولیس نے شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح لوگ پولیس کا ٹائم برباد کرتے ہیں۔

آڈیو ٹیپ کے شروع میں 999 کی آپریٹر کہتی ہے کہ ویسٹ یارک شائر پولیس، آپ کو کیا ایمرجنسی ہے؟اس پر فون کے دوسری طرف موجود آدمی کہتا ہے کہ میری گرل فرینڈ نے اپنی بلی کو میرا بیکن کھانے دیا۔آپریٹرکہتی ہے کہ پولیس اس سلسلے میں کیا کر سکتی ہے؟ اس پر آدمی کہتا ہے کہ میں مقدمہ درج کرانا چاہتا ہوں۔آپریٹر پوچھتی ہے کہ کس پر مقدمہ کرائیں گے، بلی پر یا گرل فرینڈ پر؟ اس کے جواب میں آدمی کہتا ہے کہ دونوں پر۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپریٹر کہتی ہے کہ بلی کو کسی کا بیکن کھانے دینا جرم نہیں اور ہم بلیوں کو گرفتار نہیں کرتے، میں معذرت خواہ ہوں۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کے کسٹمر کیئر سنٹر کے سربراہ ٹام ڈوناہوئی نے بتایا کہ انہیں ہر روز درجنوں ایسی کالز ملتی ہیں جن سے اُن کا وقت ضائع ہوتا ہے اور ان کالز کی وجہ سے اصل ایمرجنسی کا سامنا کرنے والوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu