سونے سے بنا ملک شیک صرف 10 پاؤنڈ میں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 28 اگست 2015 12:59

سونے سے بنا ملک شیک صرف 10 پاؤنڈ میں

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست2015ء)ایک شیف نے ایسا ملک شیک بنایا ہے جس میں اصلی سونا شامل کیا گیا ہے۔میئرز گولڈ نام کے اس ملک شیک میں 22 قیراط خالص سونے کے ورق ڈالے جاتے ہیں۔ برطانیہ میں اولڈہام، گریٹر مانچسٹرکے ٹچیز آئس کریم پارلر کے 24 سالہ لقمان علی نے بتایا کہ ملک شیک کے ہر گلاس میں 2 چائے کے چمچ کے برابر سونے کا ورق ڈالا جاتا ہے۔

سونے کے علاوہ ملک شیک میں مختلف اقسام کی چاگلیٹ بار اور آئس کریم بھی شامل کی جاتی ہیں۔ لقمان علی نے بتایا کہ سونا ملا ملک شیک بنانے کا خیال اس کی بیوی زینا کے ذہن میں آیا ، جس نے نیویارک کی لگژری کاک ٹیل سے متاثر ہو کر اسے سونے کے ورق سے بنا ملک شیک متعارف کرانے کو کہا۔ لقمان علی کھانے کے قابل سونے کے ورق امریکا سےمنگواتا ہے، اس کے پاس سونے کے اصل ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ملک شیک کا نام میئرز ملک شیک اولڈہام کے میئر کے کی وجہ سے رکھا گیا۔ اولڈہام کے میئر کونسلر عتیق الرحمنٰ نے آئس کریم پارلر کا افتتاح کیا تو اُن کے نام پر اسے متعارف کرایا گیا۔ لقمان علی نے بتایا کہ 100 ملی گرام سونے کے ورق28 پاؤنڈ میں پڑتے ہیں۔ وہ ایک گلاس میں 25 ملی گرام، جو چائے کے دو چمچ کے برابر بنتے ہیں، ڈالتا ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں شامل کی جاتی ہیں۔ اس کے باوجود 400 کیلوریز ملک شیک کے ایک گلاس کی قیمت صرف 10 پاؤنڈ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu