گرین ٹوسٹر۔ بریڈ کے لیے نہیں بلکہ سمارٹ فونز کے لیے۔ حیرت انگیز ایجاد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 29 اگست 2015 22:16

گرین ٹوسٹر۔ بریڈ کے لیے نہیں بلکہ سمارٹ فونز کے لیے۔ حیرت انگیز ایجاد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست۔2015ء)آپ کے سمارٹ فون کی سطح پر مختلف اقسام کے 7000 بیکٹریا ہو تے ہیں۔ اب ایک حیرت انگیز ایجاد کی بدولت انہیں ایک منٹ میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ گرین ٹوسٹر کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ منٹوں میں بیکٹریا کا خاتمہ کر کے موبائل آپ کو تھما دیتا ہے۔ یہ ٹوسٹر استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔ بس سمارٹ فون میں ایک ایپلی کیشن چلائیں۔

اس کے بعد فون کو ٹوسٹر میں رکھ کر لیور نیچے دبادیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد الٹراؤائلٹ روشنی اپنا کام کرتے ہوئے موبائل سے تمام جراثیم کا خاتمہ کر کے موبائل کو باہر کر دے گی، بالکل ایسے ہی جیسے ٹوسٹ باہر آتا ہے۔ اس ٹوسٹر کو ایک برطانوی ٹیم نے کوریا کی آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ کے لیے بنایا ہے۔ آج کل اس ٹوسٹر کے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔ اگر لوگوں نے اس ٹوسٹر میں دلچسپی ظاہر کی تو اسے بنوانے والی کمپنی جی مارکیٹ، کوریا، اس کی بڑے پیمانےپر پیداوار شروع کرا دے گی۔ اس ٹوسٹر کو ایسی کافی شاپس میں متعارف کرایا جائے گا جہاں گاہک گرم کافی کے انتظار میں فارغ بیٹھنے کی بجائے اپنا موبائل جراثیموں سے پاک کر سکیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu