نیویارک : نوزائیدہ بچے کو مار کر ماں نے اس کی لاش کے ساتھ 3 ماہ گزار لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:54

نیویارک : نوزائیدہ بچے کو مار کر ماں نے اس کی لاش کے ساتھ 3 ماہ گزار لیے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء): اپ اسٹیٹ نیویار ک کی رہائشی ایک خاتون کو اپنے نوزائیدہ بچے کے قتل کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپ اسٹیٹ نیو یارک کی رہائشی کرسٹینا نامی ایک خاتون پر اپنے نوزائیدہ بچے کے قتل کے الزام میں جُرم عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کسی انجان شخص کی اطلاع پر خاتون کے گھر سے نوزائیدہ بچے لاش بھی بر آمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچے کو جان بوجھ کر موت کے گھاٹ اُتارا گیا ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ کرسٹینا مزید دو بچوں کی ماں ہے تاہم وہ اس فلیٹ میں اکیلی رہتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسے پیدائش کے فوری بعد ہی مار دیا گیا ہے اور مارنے کے بعد لرسٹینا بچے کی لاش کے ساتھ 3 ماہ سے رہ رہی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ خاتون سے متعلق بیان دینے کے لیے کوئی اٹارنی بھی موجود ہے یا نہیں۔ تاحال بچے کو جان سے مارنے کی بھی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی.

Browse Latest Weird News in Urdu