کک سٹارٹر پرجیکٹ کے لیے 20 ہزار ڈالرکی مہم، 90 لاکھ ڈالر جمع ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 ستمبر 2015 18:22

کک سٹارٹر پرجیکٹ کے لیے 20 ہزار ڈالرکی مہم، 90 لاکھ ڈالر جمع ہوگئے

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2015ء) کک سٹارٹر پر کراؤڈ فنڈنگ کی ایک مہم میں ایک سفری جیکٹ کے لیے 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ یہ مہم 58 دنوں تک جاری رہنی تھی۔لوگوں کو یہ جیکٹ اتنی پسند آئی کہ حیرت انگیز طور پر 20 ہزار ڈالر کا ہدف صرف 5 گھنٹے میں ہی حاصل ہوگیا۔یہی نہیں سنگہاوی کی جیکٹ اتنی مشہور ہوئی کہ اب تک اس جیکٹ کے لیے 90 لاکھ ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

جیکٹ بنانے والوں کو 1 سے 2 ملین ڈالر اکھٹے ہوئے کی امید تو تھی تاہم ان کے گمان میں بھی نہ تھا کہ 9 ملین ڈالر جمع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سفری جیکٹ کی 15 خوبیوں میں گردن کاتکیہ بھی شامل ہے جس میں سیکنڈوں میں ہوا بھر جاتی ہے۔اس کے علاوہ جیکٹ میں کپ ہولڈر پاکٹ، دونوں آستینوں کے اندر دستانے،آنکھوں کا ماسک، ائیر فون ہولڈر اورٹیبلٹ پاکٹ وغیرہ بھی ہیں۔

29 سالہ سنگہاوی کا کہنا ہے کہ اس کےا ور اس کی بیوی کے پاس اس جیکٹ کا آئیڈیا تو تھا مگر رقم نہیں تھی۔تاہم اب 45000 سپورٹرزان سے 70 ہزار جیکٹیں خریدنا چاہتے ہیں۔اس جیکٹ کی مارکیٹ میں قیمت 89 سے 120 ڈالر تک رکھی جائےگی۔اس جیکٹ کی فروخت کا آغاز نومبر میں ہوگا۔ یہ جیکٹ کک سٹارٹر پر سب سے زیادہ پیسے جمع کرنے والی کلاتھ آئٹم بن چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu