لیکسس نے دنیا کی پہلی گتے کی کار بنا لی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 7 اکتوبر 2015 21:06

لیکسس نے دنیا کی پہلی گتے کی کار بنا لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اکتوبر۔2015ء)لیکسس نے ایک بالکل نئی قسم کی کار متعارف کرائی ہے۔ یہ کار کارڈ بورڈ کی بنی ہوئی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کار چلتی بھی ہے۔یہ گاڑی لیکسس کے Lexus IS سیلون کی نقل ہے، جسے ایک دن پہلے ہی ٹویوٹا ہیڈکوارٹر سرے میں متعارف کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کار کو پروڈکشن لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔گتے کی اس کار کو بنانے میں 3 ماہ کا عرصہ لگا۔اس کار میں ایک الیکٹرک موٹر لگی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کار میں ہیڈلائٹ، دروازے اور پہیے بھی اچھی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کار کو جمعرات کو این ای سی ، برمنگھم میں ہونے والے گرینڈ ڈیزائن لائیو شو میں پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu