اس تصویر کی حیرت انگیز بات اور اُس میں چھپا سبق

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 7 اکتوبر 2015 21:06

اس تصویر کی حیرت انگیز بات اور اُس میں چھپا سبق

بروکلین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اکتوبر۔2015ء)آج کل ہر کوئی چل بیٹا سیلفی لے لے رہے ، چل بھیا سیفی لے لے رے ، گا رہا ہے ۔ آج کل جب ہر کسی کے پاس سمارٹ فون میں کیمرہ ہے تو ایسے لوگ بہت کم ملیں گے جو کسی بھی منظر کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنے کی بجائے براہ راست اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

(جاری ہے)

اس تصویر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جہاں ہر شخص کیمرے سے فوٹو یا مووی بنانے میں مصروف ہے وہیں درمیان میں کھڑی ایک بوڑھی عورت اپنی آنکھوں کی مدد سے براہ راست اس منظر کو اپنے دماغ میں محفوظ کر رہی ہے۔

یہ تصویر بروکلین کے جان بلینڈنگ نے لی ہے۔یہ ساری بھیڑ فلمی ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئی تھی، جہاں تمام نوجوان اپنے اپنے کیمرے نکالے فلمی ستاروں کو فلما رہے تھے اور یہ بوڑھی عورت محو ہو کر ان لمحات سے محظوظ ہو رہی تھی۔اس تصویر سے پتا چلتا ہے کہ آج کے دور کے نوجوان ہر چیز کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا چاہتے ہیں مگر بوڑھی عورت نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی 576 میگا پکسل کی آنکھوں سے منظردیکھتے ہوئے، نوجوانوں کے 8 یا 20 میگا پکسل کیمروں سے زیادہ لطف لے رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu