شیشے کا پل ہے، یہ تو ہوگا ہی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:15

شیشے کا پل ہے، یہ تو ہوگا ہی

جیائوزئو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اکتوبر۔2015ء)جیاؤزؤ، چین۔حال ہی میں سیاحوں کےلیے کھولے جانے والے شیشے کے پل میں دراڑیں بھی پڑ گئی۔ 3540 فٹ اونچے اس پل پر ایک سیاح کے ہاتھ سے مگ چھوٹ کر گرا اور دراڑیں پڑ گئیں، جس کے ساتھ ہی سیاحوں نے اپنی جان بچانے کے لیے پل پر دوڑیں لگا دیں۔ یہ پل چین کے صوبے ہینان کے پہاڑ یونٹائی پر بنا ہے۔حکام نے پل کی ضروری مرمت کے سلسلے میں اسے بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پل پر ایک سیاح کےہاتھ سے سٹین لیس سٹیل کا مگ گرا تو پل کی تین تہوں میں سے ایک تہہ میں دراڑ پڑ گئی تاہم نیچے کی دو تہیں محفوظ رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سیاحوں کو نقصان پہنچنے کا کسی قسم کا کوئی چانس نہ تھا۔ عینی شاہدین کا چین کی شوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ویبو پر کہنا ہےکہ نقصان اس سے بہت زیادہ ہے جتنا حکام بتا رہے ہیں جبکہ حکام کا کہناہے کہ پل کی ایک تہہ میں دراڑ آئی تھی، نیچے کی دو تہیں اتنی مضبوط ہیں کہ تمام سیاحوں کا وزن برداشت کر سکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu