شوشل میڈیا کے آگ لگاؤ چیلنج نے بچے کو جلادیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:15

شوشل میڈیا کے آگ لگاؤ چیلنج نے بچے کو جلادیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اکتوبر۔2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا 15 سالہ لڑکاجلنے کے بعد صحت مند ہو رہا ہے۔ مذکورہ لڑکے نے شوشل میڈیا کے نئے چیلنج ”دی فائر چیلنج“ کے تحت اپنے کپڑوں پر الکوحل گرائی اور اپنے دوست سے کپڑوں آگ لگانے کو کہا۔

(جاری ہے)

اورنج کاؤنٹی کے شیرف آفس نے بتایا کہ حادثے میں لڑکے کے بازو اور کمر جل گئی۔آرلینڈو ہسپتال میں داخل لڑکے کی حالت اب قدرے بہتر ہے۔لڑکے نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے اس سٹنٹ میں حصہ لیا تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکے کےدو دوستوں، جو اس کے ساتھ تھے، کے خلاف مجرمانہ غفلت کا کیس بن سکتا ہے۔ پولیس نے کیس کو نظرثانی کے لیے سٹیٹ اٹارنی آفس بھجوا دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu