برازیلین کتا جو بچوں کو رسہ کودنے میں مدد دیتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:14

برازیلین کتا جو بچوں کو رسہ کودنے میں مدد دیتا ہے

ریو ڈی جنریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر۔2015ء)اگر رسہ کودنا ہو اور آپ کے ساتھ دو دوستوں کی بجائے صرف ایک ہو تو کیا کریں گے؟اب کوشش کیجیے گا کہ اپنے پالتو کتے کو اپنے ساتھ کھلائیں، جیسے برازیل سے تعق رکھنے والے بچوں نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیل کے ایک کتے کے منہ میں اس کے مالک نے رسی کا ایک سرا تھما دیا اور دوسرے سرے سےرسہ گھمانے لگا، گھومتے ہوئے رسے پر ایک بچہ بھی کودنے لگا۔رسہ گھماتے ہوئے کتا اپنا سر ایسے ہلا رہا تھا جیسے زیادہ رسہ تو وہی گھما رہا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دفعہ کتا ذرا سی رسی کھینچ کر بچے کے پاؤں میں بھی پھنسا دیتا ہے۔ کتے کے رسہ چلانے کی یہ ویڈیو شوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu