سائنسدانوں نے”ٹور ڈی فورس“ میں چوہے کا ڈیجیٹل دماغ بنا لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:14

سائنسدانوں نے”ٹور ڈی فورس“ میں چوہے کا ڈیجیٹل دماغ بنا لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر۔2015ء)سائنسدانوں نے ایک سپر کمپیوٹر میں چوہے کا سیمولیٹڈ دماغ بنا لیا۔اسے ایسے مستقبل کےلیے بہت بڑی پیش رفت کہا جا رہا ہے ، جہاں مشینیں انسانوں کے دماغ کی نقل کریں گے۔ 82 سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دی بلیو برین پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے اس ڈیجیٹل دماغ کو بنایا ہے۔یہ ڈیجیٹل دماغ اُن تمام حرکات کی نقل کرتا ہے، جو چوہے کی مونچھوں کو چھونے پر دماغ میں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک دن انسانوں کے دماغ بھی بنائے جائیں گے۔ چوہے کا یہ سیمولیٹڈ دماغ 31000 خلیوں کا نقشہ ہے جو چار کروڑ عصبی خلیوں سے باہم متصل ہیں۔یہ خلیے ایک دوسرے کو پیغامات بھیج بھی سکتے ہیں اور وصول بھی کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح کا انسانی دماغ بنانے کےلے انہیں 86 ارب خلیے بنانے پڑیں گے۔ اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم دماغ کو صرف اس وجہ سے نہیں سمجھ پائے ، کیونکہ ہم اس کا نقشہ نہیں بنا سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu