عورت نے قطروں کی بجائے آنکھ میں سپر گلیو ڈال لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 14:13

عورت نے قطروں کی بجائے آنکھ میں سپر گلیو ڈال لیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)ڈاکٹر نے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی عورت کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ عورت نے غلطی سے آنکھوں میں قطروں کی جگہ سپر گلیو ڈال لیا تھا۔ کیٹی گیڈوس نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کام کرنے والے ویلڈر کو اپنے بیگ میں سے آئی ڈراپ لا کر اپنی آنکھ میں ڈالنے کو کہا۔ ویلڈر آئی ڈراپ کی بجائے سپر گلیو اٹھا لایا اور اس کی آنکھ میں ڈال دیا۔

دوبچوں کی ماں کیٹی 9 دن تک اپنی بند آنکھ میں ہونے والے درد کی وجہ سے روتی رہی۔

(جاری ہے)

وہ ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے گئی مگر ڈاکٹر نے اس کا علاج نہیں کیا، اس وجہ اس کی بے روزگاری تھی اور اس کا انشورنش بھی نہیں ہوا تھا۔جب ایک ٹی وی چینل نے اس کی خبر نشر کی تو ایک دوسرے ڈاکٹر نے اس کی آنکھ کے کورنیا سے گلیو ہٹانے اور بند آنکھ کھولنے کی پیشکش کی۔ کیٹی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے میری آنکھوں کے اوپر اور نیچے ایک دوائی ڈالی اور اس کے بعد دونوں پپوٹوں کو پکڑ کر کھینچا اور الگ کر دیا۔ڈاکٹر نے کیٹی کو بتایا کہ اس کی نظر بھی درست ہو جائے گی اور کوئی مستقل نقصان بھی نہیں ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu