بھاگتے چور کی لنگوٹی نے ساڑھے تیرہ ماہ بعد چور پکڑوا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 16:16

بھاگتے چور کی لنگوٹی نے ساڑھے تیرہ ماہ بعد چور پکڑوا دیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)49 سالہ روڈنی مارک ہینڈرکس نے اگست 2014 میں ڈینور کے ایک پری سکول اور چرچ میں نقب لگائی اور جانے سےپہلے باتھ روم میں اپنے فضلہ لگے کپڑے چھوڑ گیا۔پولیس نے ساڑھے تیرہ ماہ بعد اس کے ڈی این اے سے اسے پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق روڈنی پری سکول اور چرچ میں داخل ہوا اور جانے سے پہلے اپنے فضلہ لگے شارٹس باتھ روم میں چھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے آنے سےپہلے سکول کے ایک ملازم نے انہیں ثبوت سمجھ کر پلاسٹک کے بیگ میں ڈالا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے بھی اس پیکٹ کو رکھ لیا۔ ساڑھے تیرہ ماہ بعد انہیں خیال آیا ک کولاراڈو پولیس کے ریکارڈ میں چوری کے مجرموں کے ڈی این اے ہوتے ہیں، انہوں نے چور کے کپڑوں کو ڈی این اے معلوم کرنے کے لیے فارینسک لیبارٹری بھیج دیا۔یہ ڈی این اے پہلے سے پولیس کےریکارڈ میں ایک مجرم کا تھا۔ پولیس نے فوراً ہی مجرم کو گرفتار کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu