دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 17:24

دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

پیروٹوریکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا تعلق ڈوراڈو، پیروٹوریکو سے ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج یہ کتا اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آئی ڈراپر سے دودھ پلایا جاتا تھا۔ 4 سال کے اس کتے ،جس کا نام میراکل ملی ہے ، کے مالک ونیسا سملر اور ایڈون ڈاویلا نے بتایا کہ اس کے کتے کا قد صرف 3.8 سینٹی میٹر(2 انچ سے بھی چھوٹا) ہے۔

(جاری ہے)

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اس وقت سب سے چھوٹا زندہ کتا ہے۔ ونیسا سملر اور ایڈون ڈاویلا نے بتایا کہ پہلے چھ مہینے اس کتے کو آئی ڈراپر سے دودھ پلایا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملی کا وزن 1 پاؤنڈ ہوگیا ہے۔ انہوں نے ملی کا ایک فیس بک پیج بھی بنایا ہے جہاں وہ اپنے دوسر ے پالتوجانوروں کے ساتھ اس کی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔دونوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنے جانوروں سے محبت کرنی چاہیے، چاہے اُن کا رنگ ، سائز یا قسم کچھ بھی ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu