خوبصورت نظر نہ آنے کے وہم میں مبتلا برطانوی لڑکی نے خود کشی کر لی

جمعرات 26 نومبر 2015 12:53

خوبصورت نظر نہ آنے کے وہم میں مبتلا برطانوی لڑکی نے خود کشی کر لی

لندن ۔ 26 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کی ریاست کورنوال کے شہر رڈرتھ میں نوجوان لڑکی نے اداکاراوٴں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی کوشش میں ناکامی پر خود کشی کر لی۔ 18 سالہ ہانا کرپنٹروزن کم کرنے میں ناکامی پر مایوس تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہانا کی لاش گھر کے پاس ایک بیوٹی پارلر کے سامنے سے ملی۔ ہانا کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی اپنی خوبصورتی بارے پاگل پن کی حد تک فکر مند تھی۔

وہ فلمی اداکاراؤں کی طرح اپنا سائز زیرو کرنا چاہتی تھی۔ اس کے والد کا کہنا تھا کہ ہانا سوشل نیٹ ورکس پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی تھی اور اس نے خوبصورت نظرآنے کو اپنے سر پر سوار کر لیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہانا کے پاس محبت کرنے والا خاندان اور ایک بوائے فرینڈ تھا مگر اسے ہر وقت اپنے بالوں، کپڑوں، آنکھوں کے خوبصورت نظر آنے اور اپنے جسمانی خدوخال کی فکر رہتی تھی۔

(جاری ہے)

وہ ہر وقت خود کو سنوارتی رہتی تھی باوجود اس کے کہ وہ بہت خوبصورت اور قابل تھی وہ سمجھتی تھی کہ اس میں قابلیت نہیں اور وہ موٹی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہانا کی لاش سے ملنے والے شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہانا وزن بڑھنے کے وہم کا شکار تھی اور ہانا نے سلم سمارٹ نظر آنے کے پاگل پن میں خود کشی کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu