اب نابینا افراد بھی شاہکار تصاویر کو ”دیکھ“ سکیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 27 نومبر 2015 23:59

اب نابینا افراد بھی شاہکار تصاویر کو ”دیکھ“ سکیں گے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2015ء)ان سین آرٹ پراجیکٹ(Unseen Art project) کو ہیلسنکی سے تعلق رکھنے والا ڈیزائنر مارک ڈلن چلا رہا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت وہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے شاہکار تصاویر کو پرنٹ کرے گا، جس کے بعد نابینا افراد بھی ان تصاویر کو محسوس کر سکیں گے۔ اس پراجیکٹ کی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تصور میں کبھی کوئی مونا لیزا کی مسکراہٹ کو نہیں جان سکتا اور نہ وان گوگ کے سن فلاورز کو۔

لوگ ان کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے خوش ہوتے ہیں مگر اس وقت تک نہیں جان سکتے ، جب تک خود نہ دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے تحت 3 ڈی پرنٹر کی مدد سے شاہکار تصاویر کو پرنٹ کیا جائے گا اور پھر انہیں میوزیم میں رکھا جائے گا، جہاں پر نابینا افراد انہیں چھو کر محسوس کر سکتے ہیں اور اپنے تصور کو حقیقت کے کچھ قریب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ منفرد پراجیکٹ ہے لیکن اس سلسلے کا پہلا پراجیکٹ نہیں ہے۔

اس سے پہلے تھری ڈی پرٹنر کی مدد سے تصاویر کو ٹچ ایپل میموریز کی صورت میں ڈھالا جا چکا ہے، اس کے علاوہ ایک نابینا حاملہ ماں کے الٹراساؤنڈ کو تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کر کے اسے بچے کو محسوس بھی کرایا جا چکا ہے۔ان سین آرٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے 30ہزار ڈالر کی ضرورت ہے، جس کے لیے فنڈریزنگ کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu