سونو نگم کے ایک گانے نے 5ملازمین کی چھٹی کرادی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 فروری 2016 19:51

سونو نگم کے ایک گانے نے 5ملازمین کی چھٹی کرادی

انڈیا کی جیٹ ائیرویز نے اپنے کریو اُن 5افراد کو معطل کر دیا ہے، جنہوں ے دوران پرواز سونگم کو جہاز کے اناوئسمنٹ سسٹم پر گانا گانے کی اجازت دی تھی۔جیٹ ائیر ویز کے اس فیصلے پر اسے شوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
4جنوری کو جودھ پور سے ممبئی آنے والی چارٹرڈ پرواز میں سونگم نےجہاز کے اناؤنسمنٹ سسٹم پر اپنا ایک مشہور گانا گایا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے بھی جہاز کے کریو کو شوکاز نوٹس دیا اور پھر انہیں معطل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کریو کو قواعد کی خلاف ورزی کرنےپر معطل کیا گیا ہے۔
شوشل میڈیا پر صارفین نے حکام اور ائیر لائن کا خوب مذاق اڑایا ہے۔ایک صارف نے اپنے سٹیٹس میں لکھا ہے کہ سونونگم نے اتنا برا گانا گیا کہ ائیر لائن نے اپنی پانچ خوبصورت لیڈیز کو معطل کر دیا۔
2014 میں سپائس جیٹ کی انتظامیہ نے بھ ہولی کے موقع پر جہاز میں ڈانس پرفارمنس دکھانے پر پائلٹوں اور کریو ممبرز کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu