ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے ڈرون ٹکرانے والے نے سیکورٹی گارڈ سے ہی مدد مانگ لی مگر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 فروری 2016 08:15

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ  سے ڈرون  ٹکرانے والے نے سیکورٹی گارڈ سے ہی مدد مانگ لی مگر۔۔۔

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حادثاتی طور پر اپنا ڈرون نیویارک کی سب سے مشہور عمارت سے ٹکرا دیا۔
27سالہ سین ریڈل کا تعلق نیوجرسی سے ہے۔ وہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے پاس ہی اپنا ڈرون اڑا رہا تھا۔اسی دوران اس کا ڈرون حادثاتی طور پر بلڈنگ کی 40 ویں منزل سے ٹکرا کر 36ویں منزل پر گر گیا۔
ڈرون گرنے کے بعد سین اس جگہ سے فرار بھی ہوسکتا تھا مگر بہت ہی مہنگے ڈرون کی وجہ سے اسے سیکورٹی گارڈ کو مدد کے لیے کہنا ہی پڑا۔

(جاری ہے)


سیکورٹی گارڈ اس کی مدد پر تو آمادہ ہوگیا مگر اس نے مدد کرنے سے پہلے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے آتے ہی سین کو گرفتار کر لیا۔ اس پر لاپروائی، دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور نیویارک شہر پر ہوابازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu