کسان کو کوڑیوں کے مول فروخت کیے گئے فن پارے واپس لینے کے لیے چینی 20 ملین پاؤنڈ ادا کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 فروری 2016 09:27

کسان  کو کوڑیوں کے مول  فروخت کیے گئے فن پارے واپس لینے کے لیے چینی 20 ملین پاؤنڈ ادا کریں گے

مرحوم برطانوی کسان اور ماہر آثارقدیمہ روجر پیکنگٹن کے ذخیرے میں چین کے نایاب سرامک کے فن پارے شامل ہیں۔ روجر نے اس فن پاروں کو 1950 کی دہائی میں کوڑیوں کے مول خریدا تھا۔اس سال اپریل میں ہونے والی نیلامی میں نودرات کے شوقین چینی افراد اس ذخیرے کو 20 ملین پاؤنڈ میں واپس حاصل کریں گے۔
روجر پیکنگٹن نے اپنی تعلیم ونڈسر میں حاصل کی۔ وہ لنکا شائر کی ایک شیشہ ساز فیکٹری میں بھی کام کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ الڈبورن میں فورڈ فارم منتقل ہوگئے، جہاں اُن کا وقت فراغت میں گزرا۔
1950 کی دہائی کو برطانیہ میں چینی فن پاروں کی فروخت کے حوالے سے سے سنہری دور کہا جاتا ہے۔ اس دوران روجر نے سونگ، منگ اور قنگ ادوار کے فن پارے جمع کرنے شروع کیے۔ انہوں نے ایک ایک شاہکار کے لیے صرف 100 پاؤنڈ(موجودہ دور کے 3000پاؤنڈ ) ادا کیے۔نصف صدی کے بعد ان فن پاروں کی قیمت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ 6اپریل 2016 کو ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک نیلامی میں یہ فن پارے 20 ملین پاؤنڈ میں فروخت ہونگے۔ اس ذخیرے میں شامل ایک پیالہ 6 ملین پاؤنڈ اور دوسرا برتن 4 ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu