60 سالہ عورت 60فٹ بلندی سے گر کر بھی بچ گئی۔ خوش قسمتی سے وہ گری ہی ایسی جگہ تھی۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 فروری 2016 00:37

60 سالہ عورت 60فٹ بلندی سے گر کر بھی بچ گئی۔ خوش قسمتی سے وہ گری ہی ایسی جگہ تھی۔۔

مانچسٹر، انگلینڈ۔مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ عورت ڈیپارٹمنٹل سٹور میں 60 فٹ اونچی بالکونی سے گری اور زندہ بچ گئی۔ وہ عورت نیچے رکھے ہوئے بیڈ پر گری تھی۔ عورت کے گرنے سے بیڈ ٹوٹ گیا اورعورت کے کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی زخم آئے۔
مانچسٹر میں لیوس سٹور پر گاہک اس وقت پریشان ہوگئے ، جب انہوں نے بالکونی سے ایک عورت کو نیچے رکھے ہوئے بیڈ پر گرتے دیکھا۔

عورت کے گرنے سے بیڈ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

گرنے سے عورت کے کولہے اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی زخم آئے۔عورت کو فوراً ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا، جہاں اس کی حالت خطرے سےباہر ہے۔
سٹؤر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گاہک کے بہت زیادہ زخمی نہ ہونے سے خوشی ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جس جگہ عورت گری تھی وہاں پر مختلف اوقات میں مختلف چیزیں رکھی جاتی تھیں، اس سیزن پر وہاں بیڈ رکھے گئے تھے، جو عورت کے زندہ بچنے کی وجہ بن گئے۔
عورت کے گرنے کے بعد پولیس نے سٹور کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کردیا اور سٹاف سے پوچھ گچھ کی، اس کے بعد اسے ایک حادثہ قرار دے دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu