گھوڑے اپنے مالک کے مزاج کو پہچانتے ہیں۔ سائنس نے ثابت کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 فروری 2016 13:57

گھوڑے اپنے مالک کے مزاج کو پہچانتے ہیں۔ سائنس نے ثابت کردیا

برطانوی ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ گھوڑے اپنے مالک اور دیگر انسانوں کے چہروں سے اُن کےمزاج کے بارے میں جان جاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف سوسکس کے ماہر نفسیات نے 28 گھوڑوں پر تحقیق کی۔ اس تحقیق میں گھوڑوں کو اُن کے مالکوں کی تصاویر دکھائی گئیں۔ تصاویر میں اُن کے مالک غصے میں اور ہنستے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ بائیولوجی لیٹرز میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق گھوڑوں کو بغیر تربیت دئیے انجان لوگوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

ان تصاویر میں موجود انجان افراد غصے اور خوشی کے موڈ میں نظر آ رہے تھے۔غصے بھرے چہروں کو گھوڑوں نے زیادہ تر بائیں آنکھ سے دیکھا۔ غصیلے افراد کی تصاویر دیکھتے ہوئے گھوڑوں کے دل کی رفتار بھی تیز ہوئی ، انہوں نےا یسا برتاؤ ظاہر کیا جیسے وہ بہت دباؤ میں آ گئے ہوں۔

(جاری ہے)


گھوڑوں کے ردعمل سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خوش مزاج اور غصیلے افراد کے چہروں کو اچھی طرح شناخت کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گھوڑے منفی تاثرات پر جلدی ردعمل دکھاتے ہیں۔اس کی وجہ جانوروں میں خطرات کو محسوس کرنے کی صلاحیت بھی بتائی جاتی ہے۔اس تناظر میں غصیلے چہرے ایک وارننگ سسٹم کا کردار اداکرتے ہیں۔
ریسرچ سےیہ بھی معلوم ہوا کہ کتے سمیت بہت سے جانور منفی واقعات کو بائیں آنکھ سے دیکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ منفی علامات کو دماغ کا دائیاں حصہ پراسس کرتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu