گدھوں پر باسکٹ بال لازمی کھیلی جائے گی۔ سکول کا فیصلہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 فروری 2016 13:02

گدھوں پر باسکٹ بال لازمی کھیلی جائے گی۔ سکول کا فیصلہ

فرنڈال، واشنگٹن۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے سکول کی انتظامیہ اورشہریوں سے 4دہائیوں سے جاری رہنے والے گدھوں کے باسکٹ بال کے مقابلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فر نڈال سکول ڈسٹرکٹ میں 42سالوں سے ہر سال گدھوں پر باسکٹ بال کے مقابلے ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں طلباء، اساتذہ اور دوسرے افراد شریک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ کے اعتراضات کے باوجود ہفتے کی رات کو یہ روایتی مقابلے لازمی منعقد ہونگے۔


وٹکوم ہیومین گروپ نے اپنے فیس بک پیج پر ایکشن الرٹ پوسٹ کیا ہے، جس میں شہریوں سے درخواست کی گئ ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو اس مقابلے کے منسوخ کرنے پرزور دیں۔
گدھوں کی باسکٹ بال کے ان مقابلوں سے فلاحی کاموں کے لیے پیسے جمع کیے جاتے ہیں۔وٹکوم ہیومین گروپ کا موقف ہے کہ باسکٹ بال کے ان مقابلوں میں گدھوں پر کئی طرح کی زیادتی کی جاتی ہے۔ گدھوں کو دھکےدئیے جاتے ہیں، انہیں کھینچا جاتا ہے، ان لاتیں ماری جاتی ہیں اور مکے بھی مارے جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu