پا کستانی آ م کو چین میں گزشتہ 50سال سے مقدس پھل کی حیثیت حا صل

پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے1966 میں ماؤزے تنگ کو تحفے میں دیئے گئے آم چینی عجائب گھروں میں محفوظ

ہفتہ 13 فروری 2016 21:18

پا کستانی آ م کو چین میں گزشتہ 50سال سے مقدس پھل کی حیثیت حا صل

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) چین میں پچاس سال پہلے تہذیبی انقلاب کی دہائی میں چینی قوم ایک خاص قسم کی دیوانگی کا شکار ہو گئی اور وہ دیوانگی پاکستانی آم کا جنون تھا ، یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی آم چین میں مقدس حیثیت اختیار کر گئے اور چیئرمین ماؤ کی تحریک کا جزو خاص بن گئے۔

(جاری ہے)

1966 میں ماؤ زے تنگ کو پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے آم موصول ہوئے ، اس وقت شمالی چین میں لوگ آموں کے بارے میں نہیں جانتے تھے، ان آموں کا چینی قوم پر بڑا گہرا اثر ہوا اور انہوں نے ماؤ کے تحفے کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ہسپتال تلاش کیا جہاں آم کو فارمل ڈیہائڈ گیس میں رکھ دیا گیا اور ان آموں کی مومی شکل تیار کر کے کانچ کے خول میں رکھ کر ہر انقلابی کارکن کو تحفہ دیا گیا۔

کارکنوں کے لیے لازمی تھا کہ وہ اس مقدس پھل کو احترام سے تھامیں ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی سرزنش بھی کی جاتی تھی۔ پاکستانی آم کی اہمیت کا یہ عالم تھا کہ صرف ایک آم کو شنگھائی کی فیکٹری تک پہنچانے کے لیے پورے جہاز کا انتظام کیا گیا اور آموں کو لے کر ملک کے طول وعرض میں مقدس جلوس نکالے گئے اور آج تک میوزیم میں ان آموں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu