صرف آلو کھا کر آسٹریلیوں نے 100دنوں میں 70پاؤنڈ وزن کم کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 17 اپریل 2016 23:37

صرف آلو کھا کر آسٹریلیوں نے 100دنوں میں 70پاؤنڈ وزن کم کر لیا

موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ صرف آلو کھا کر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔36 سالہ آسٹریلیوی، اینڈریو ٹیلر، کا کہنا ہے کہ اس نے پچھلے 100دنوں سے آلو کے سوا کچھ نہیں کھایا۔اینڈریو نے عہد کیا تھا کہ وہ ایک سال تک آلو کے سوا کچھ نہیں کھائے گا۔ 100دنوں تک آلو کھا کر اس کا وزن 70پاؤنڈ کم ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اسے چند بار کلینک بھی جانا پڑا۔

(جاری ہے)


اینڈریو کا کہنا ہے کہ آلو کھا کر وہ پہلے سے زیادہ فٹ ہے۔ اس کی نیند بہتر ہو گئی ہے اور وہ زیادہ انرجی محسوس کرتا ہے۔اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کا بلڈ کولیسٹرول بھی کم ہوگیا ہے۔اینڈریو کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 6دن ورزش کرتا ہے اور B-12 سپلیمنٹ لیتا ہے۔
بہت سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اینڈریو کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اینڈریو کی ہڈیوں میں کیلشیئم کم ہو رہا ہوگا یا اس میں آئرن کی کمی ہورہی ہوگی، جو اس کے وزن میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu