بوڑھی عورت نے 67 سال بعد لائبریری کی کتاب واپس کر دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 مئی 2016 20:49

بوڑھی عورت نے 67 سال بعد لائبریری کی کتاب واپس کر دی

آکلینڈ، نیوزی لینڈ کی ایک عورت نے 67سال پہلے لائبریری سے لی ہوئی کتاب اب واپس کر دی ہے۔
اپسوم کمیونٹی لائبریری نے کتاب کی تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ چیک آؤٹ سلپ بھی ہے۔ اس سلپ پر 17دسمبر 1948 کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔
لائبریری نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ایک خاتون اُن کی لائبریری میں آئی ، جنہوں نے بچپن میں ان سے ایک کتاب لی تھی ۔

بچپن میں ہی وہ خاتون آکلینڈ چھوڑ گئی اور جاتے ہوئے ، حادثاتی طور پر، اپنے ساتھ لائبریری کی کتاب بھی لے گئیں۔

(جاری ہے)


لائبرین نے گارجین کو بتایا کہ کتاب بہت شاندار اور پڑھنے کے قابل حالت میں واپس کی گئی ہے۔ لائبریرین نے یہ بھی بتایا کہ اُن خاتون سےتاخیر سے کتاب واپس کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں لیا گیا، کیونکہ بچوں سے تاخیر سے واپسی کے چارجز نہیں لیے جاتے۔


بوڑھی خاتون نے لائبریرین کو بتایا کہ وہ کئی سالوں تک اس کتاب کو واپس کرنے کا سوچتی رہی مگر اسے شرمندگی محسوس ہوتی۔ بوڑھی خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ا س نے کئی سالوں میں اس کتاب کو بار بار پڑھا ہے، جس کی وجہ سے اس کی حالت اتنی اچھی ہے۔
اگر وہ خاتون کتاب نکلواتے وقت بچی کی بجائے بالغ ہوتی تو اس کا تاخیر سے کتاب واپس کرنے کا جرمانہ 17ہزار ڈالر ہوتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu