آ بیل مجھے مار۔ مخصوص کمرہ مانگنے پر سمگلر گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 مئی 2016 22:12

آ بیل مجھے مار۔ مخصوص کمرہ مانگنے پر سمگلر گرفتار

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ہوٹل میں اپنا من پسند کمرہ لینے کی ضد کی اور پکڑا گیا ۔ اس شخص کا اصرار تھا کہ اسے کمرہ نمبر2441 ہی دیا جائے ۔اس نے دبئی کے ائیر پورٹ ہوٹل کے استقبالیہ پر کہا کہ مجھے 2441 نمبر کا کمرہ چاہیے ۔ جس کے جواب میں استقبالیہ نے بتایاکہ یہ کمرہ خالی نہیں۔ اس پر نائیجرین نے کہا کہ مجھے کمرہ نمبر 2441 کے قریب 24419 نمبر کا کمرہ دیا جائے ۔

چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ بھی خالی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ پر موجود سٹاف نے مشکوک ہو کر انتظامیہ کو اس صورت حال سےآگاہ کر دیا۔ انتظامیہ نے کمرہ چیک کیا تو انہیں واش روم میں کوکین کے 40 کیپسول ملے۔ بعد میں نائجیرین کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے بھی کئی کلو کوکین برآمد ہوئی۔
نائیجیرین کو گرفتار کر لیا گیا، اس نے بتایا کہ اس کے ساتھی کا تعلق برازیل سے ہے، اس نے اسے ائیرپورٹ کے ہوٹل سے کوکین لے کر نائیجیریا لے جانے کا کہاتھا، جہاں اسے اس کام کے 500 ڈالر ملتے۔
نائیجیرین کو 11 مئی کی پیشی پر سزا سنائی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu