72سالہ شخص دو ہفتے بعد ملبے سے زندہ نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 مئی 2016 18:08

72سالہ شخص دو ہفتے بعد ملبے سے زندہ نکل آیا

ایکوا ڈور، جنوبی امریکا میں آنے والے تباہ کن 7.8 شدت کے زلزلے کے دو ہفتے بعد ملبے سے ایک 72سالہ شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔اس زلزلے میں 660 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
وینزویلا کی ایک امدادی ٹیم گری ہوئی عمارتوں کا جائزہ لے رہی تھی کہ اچانک انہوں نے ایک عمارت سے آتی ہوئی ہلکی سی آواز سنی۔یہ آواز ایک 72 سالہ شخص واسکویز کی تھی۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیم نے واسکویز کو ہسپتال پہنچایا۔

اس کے گردے اور پاؤں کے انگوٹھے خراب ہوچکے تھے۔پانی کی کمی کی وجہ سے بھی واسکویز کی حالت خراب تھی۔
ایکواڈور میں زلزلے کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک سے امدادی ٹیمیں،ڈاکٹر اور نرسیں ایکواڈور پہنچ گئے ہیں۔ وینزویلا کے صدررافیل نے بھی ایکوا ڈور کی تعمیر نو کے لیے تقریبا تین ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu