جیل سے قیدی فرار مگر ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پھر واپس آگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 مئی 2016 02:15

جیل سے قیدی فرار مگر ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پھر واپس آگیا

ایک قیدی ، جس کی حفاظت کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں کیا تھا، الاسکا کے بحالی مرکز سے فرار ہوگیا اور تین گھنٹے بعد ہی واپس آگیا لیکن اس کے واپس آنے کا مقصد وہاں موجود اپنے ساتھیوں کو چھڑانا تھا۔
پولیس کے مطابق 20سالہ یشوع یسکا اپنے ساتھ واپسی میں ایک گاڑی بھی لایا تاکہ فیئر بنکس کی اس عمارت سے اپنےساتھیوں کو بھی فرار کرا سکے۔

(جاری ہے)


عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ یسکا موٹرسائیکل پر اتوار کی رات ایک بجے نکلا مگر 4 بجکر 20 منٹ پر ساتھیوں کو چھڑانے واپس آگیا۔


حکام کا کہناہے کہ یسکا نے بحالی مرکز کے ایک ملازم کو گاڑی سے ٹکر مارنے کوشش بھی کی مگر بعد میں اسے اس کے رشتے دار کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
آن لائن عدالتی ریکارڈ کے مطابق یسکا ماضی میں کئی جرائم میں ملوث رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu