ایک آدمی دس ہزار دنوں سے مسلسل دوڑ رہا ہے

جمعرات 26 مئی 2016 02:52

ایک آدمی  دس ہزار دنوں سے مسلسل دوڑ رہا ہے

امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ایک رہائشی نے 1989 میں نئے سال کی آمد پر یکم جنوری کو عہد کیا کہ وہ ہر روز دوڑے گا۔ وہ ابھی بھی یعنی 27سال بعد بھی اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے ہر روز دوڑ رہا ہے۔
ساگوس کے رہائشی کپ ولیمسن نے حال ہی میں اپنے مسلسل دوڑنے کے 10ہزار دن مکمل کیے۔

(جاری ہے)

جنرل الیکٹرک کے 57 سالہ انجینئرنگ منیجر نے بتایا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر آپ 21دن تک کسی کام کو جاری رکھتے ہیں تو وہ کام آپ کی عادت بن جاتی ہے۔

اُس نے مزید بتایا کہ 1989 میں موسم سرما معتدل تھا، جس کی وجہ سے اس کے بھاگنے کی عادت پختہ ہوگئی۔ اس نے گلیوں سے دوڑنا شروع کیا ، جب عادت پختہ ہوگئی تو اس نے موسم کی پرواہ بھی نہیں کی۔ وہ روز 3 میل دوڑتا اور ہفتے میں ایک بار 6 سے 8 میل تک دوڑتا۔ اس کا کہنا ہے جب تک اس کی ٹانگوں نے اس کا ساتھ دیا وہ مسلسل دوڑتا رہے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu