موبائل فون نے شادی کے چند لمحوں بعد ہی طلاق کروا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 مئی 2016 05:13

موبائل فون نے شادی کے چند لمحوں بعد ہی  طلاق کروا دی

مانامہ ۔ایک سعودی دلہن کو شادی کی تقریب ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہی طلاق ہوگئی۔دلہن نے دولہا پر توجہ دینے کی بجائے اپنی دوستوں سے موبائل پر چیٹنگ جاری رکھی، جس سے دولہا کو غصہ آگیا اور اس نے دلہن کو طلاق دے دی۔
اخبار الوطن کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دولہا اپنی دلہن کو ہوٹل لے گیا، جہاں انہوں نے کمرہ بک کرایا ہوا تھا۔ رشتے داروں کے مطابق دلہن نے کمرے میں پہنچتے ہی اپنی دوستوں سے چیٹنگ شروع کر دی، دلہا نے جب ا س سے بات چیت کی کوشش تو دلہن نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دلہا نے وجہ پوچھی تو دلہن نے بتایا کہ وہ اپنی دوستوں سے چیٹنگ میں مصروف ہے ، جو اسے شادی کی مبارک باد دے رہی ہیں۔دلہا نے دلہن سے کہا کہ وہ بعد میں چیٹنگ کر لے مگر دلہن نے انکار کر دیا۔دلہا نے دلہن سے پوچھا کہ اس کے لیے وہ اہمیت رکھتا ہے یا اس کے دوست تو دلہن نے جواب دیا کہ میرے دوست۔

(جاری ہے)

اس بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور دلہا طلاق دے کر ہوٹل سے چلا گیا۔


رشتے داروں کے مطابق عدالت میں طلاق کا کیس داخل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے دلہا اور دلہن سے مصالحت کرنے کے لیے کہا ہے تاہم دل برداشتہ دلہا نے مصالحت سے انکار کر دیا ہے اور اپنے طلاق کے فیصلے پر قائم ہے۔
ایک سعودی قانونی ماہر نے بتایا کہ سعودی عرب میں نئے نویلے جوڑوں میں طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت یہ شرح 50فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu