امریکی ایٹمی میزائلوں کو آج بھی 8 انچ کی فلاپی ڈرائیو سے کنٹرول کیا جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 مئی 2016 02:08

امریکی ایٹمی میزائلوں کو آج بھی 8 انچ کی فلاپی ڈرائیو سے کنٹرول کیا جاتا ہے

گورنمنٹ اکاؤنٹیبیلٹی آفس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ایٹمی میزائلوں کو آج بھی قدیم کمپیوٹر سسٹم سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس کمپیوٹر سسٹم میں 8 انچ کی فلاپی لگتی ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ایجنسیاں جو پرزے اور آلات استعمال کر رہی ہیں وہ 50سال اور اس سے زیادہ پرانے ہیں۔
ان پرانے سسٹمز میں سے ایک پینٹا گون کا سٹریٹیجک آٹو میٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، جو امریکی نیوکلیئر فورسز کے مابین، جیسے نیوکلیئر بمبار اور بین الابراعظمی میزائلوں کے بیچ، رابطے کا کام کرتا ہے۔

یہ سسٹم آئی بی ایم کے /1سیریز کے منی کمپیوٹر پر چلتا ہے، جس میں صرف 16کلوبائٹ کی ریم ہے۔اس میں ڈسک ڈرائیو کے طور پر 8انچ کی فلاپی استعمال کی جاتی ہے۔
اس سے پہلے 2014 میں سی بی ایس نے ایک رپورٹ دکھائی تھی، جس میں ائیر فورس آفیسرز کویہ قدیم کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ائیر فورس آفیسرز کا کہنا تھا کہ قدیم مشینوں کو جدیددور میں استعمال کرنا کئی لحاظ سے بہتر ہے۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ موجودہ دور کے ہیکر قدیم آلات میں، جوانٹرنیٹ سے بھی نہیں جڑے ہوتے ، نہیں گھس سکتے ۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اب یہ سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے منصوبوں میں ڈیٹا سٹوریج سلوشنز، پورٹ ایکس پنشن پراسیسر، پورٹیبل ٹرمینلز اور ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز کو 2017 کے آخر تک اپ ڈیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu