ملیے ڈیمیٹی سے۔ لیتھوانیا میں ہونے والے بکریوں کے مقابلہ حسن کی نئی ملکہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 جون 2016 01:38

ملیے ڈیمیٹی سے۔ لیتھوانیا  میں ہونے والے بکریوں کے مقابلہ حسن کی نئی ملکہ

لیتھوانیا کے گاؤں رامی گالا میں ہونے والے بکریوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں ڈیمیٹی عرف لٹل سپاٹ بکری کو نئی ملکہ حسن چن لیا گیا۔
ایک نامعلوم شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر آپ کے پاس فالتو وقت ہو تو اس طرح کی تقریبات میں حصہ لینا بہت خوشگوار ہوتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسے ہم پریوں کی کہانی میں ہوں۔
پریڈ کے بعد ،چھے بکریوں کو فائنل مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بکریوں کو تمام پہلوؤں جیسے جلد کا ملائم ہونا وغیرہ سے جانچا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بکریوں نے کپڑے بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔
ڈیمیٹی کے مالک نے رائٹرز کو بتایا کہ کہ مقابلہ حسن کی تیاری کے لیے ہم بکری کے ناخنوں پر نیل پالش نہ لگا سکے۔ اگر ایسا کرتے تو ہمیں کافی دیر ہوجاتی۔ تاہم ڈیمیٹی کو بغیر نیل پالش کے ہی پہلا انعام مل گیا۔
رائٹرکے مطابق مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچنے والی بکریاں زمین پر ڈھیر ہوگئیں اور بکریوں نے چلنے سے بھی انکار کر دیا۔ ان بکریوں کو اُن کے مالک اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر لے گئے۔اگر وہ بکریاں بھی آخر تک مقابلے میں حصہ لیتی تو شاید ڈیمیٹی کی جگہ وہ ہی ملکہ حسن ہوتیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu