ظالم شخص نے اپنی پالتو بلی کے سر میں دانت سے کاٹ کر اسے جان سے مار دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جولائی 2016 14:32

ظالم شخص نے اپنی پالتو بلی کے سر میں دانت سے کاٹ کر اسے جان سے مار دیا

ایک ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو اپنی بلی کے سر پر دانت سے کاٹتے اور پھر بلی کو دیوار پر مارتے دکھایا گیا ہے۔بعد میں یہ بلی زخموں کی وجہ سے مر گئی تھی۔
اس فلم کو خفیہ طور پر کریگ مل کے ساتھ فیفے ، سکاٹ لینڈ کے گھر میں رہنے والے ڈیوڈ واکر نے ریکارڈ کیا تھا۔ اس کلپ میں کریگ کو بلی پر تشدد کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ 22سالہ کریگ نے بلی کو اٹھا کر دیوار پر مارا تو بلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئی۔

(جاری ہے)


29سالہ ڈیوڈ ،جو اپنے پچھلے گھر میں جان کا خوف بھی محسوس کرتا تھا، کو لوگوں نے بلی کا قاتل سمجھنا شروع کیا تو اس نے، اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے، اس واقعے کی فوٹیج ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کریگ کو ویڈیو کے بارے میں بتا دیا تھا، جس پر کریگ نے اس کا فون چھین کر توڑ دیا تاہم ڈیوڈ ویڈیو کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ کر چکا تھا، جس کی وجہ سے وہ ویڈیو کو بعد میں ریلیز کر سکا۔
کریگ نے عدالت میں بلی کے ساتھ اپنے ظالمانہ برتاؤ کا اعتراف کر لیا ہے۔ کریگ کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu