گرمی اور سردی کا امتزاج، برف میں بیٹھ کر مرچیں کھانا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 جولائی 2016 03:14

گرمی اور سردی کا امتزاج، برف  میں بیٹھ کر مرچیں کھانا

104ڈگری فارن ہائیٹ کی گرمی میں مرچوں جیسی گرم چیز کھانا گرمی کو کئی گنا بڑھانے کے لیے کافی ہے ۔ تاہم چین کے صوبے ژجیانگ کے شہرہانگژو کے پارک سونگ ڈینسٹی ٹاؤن میں 20جولائی کو 104 ڈگری فارن ہائیٹ میں لوگوں نے مرچیں کھانے کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم دلچسپ بات یہ تھی کہ جو مرچیں کھا رہا تھا وہ برف سے بھرے لکڑی کے ڈرم میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس طرح مرچیں کھانے والوں کو گرمی اور سردی کا احساس ایک ساتھ ہو رہا تھا۔ پارک میں آئے دنیا بھر کے سیاحوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu