دنیا کی بہترین کسٹمر سروس۔ مکینک نے 10 منٹ کا کام کرنے کے لیے 15000 میل کا سفر طے کیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 جولائی 2016 05:45

دنیا کی بہترین کسٹمر سروس۔ مکینک نے 10 منٹ کا کام کرنے کے لیے 15000 میل کا سفر طے کیا

ایک مکینک نے کسٹمر سروس کو نئی انتہاؤں تک پہنچا دیا ہے ۔ مکینک نے 87 پاؤنڈ کے پرزے کی 10 منٹ کی مرمت کرنے کے لیے لندن سے منگولیا اور منگولیا سے لندن 15 ہزار میل کا سفر طے کیا۔
بنٹلے سپیشلسٹ ولیم مڈکالف 2فلائٹس اور صحرا میں 7 گھنٹے کا سفر کر کے اپنے کلائنٹ، بل کلینڈرٹ، کے پاس لندن سے منگولیا اور واپس لندن پہنچا۔
بل اپنی 1924 بنتلے سپر سپورٹس میں پیکنگ سے پیرس موٹر ریلی میں شامل تھا۔

بل کو سفر کرتے ہوئے دو دن ہوئے تھے اسے گاڑی کے پارٹس نہیں مل رہے تھے۔ اس کی واحد امید ولیم تھا،جس نے اس کار کو 8500 میل ڈرائیو کے قابل بنایا تھا۔ولیم نے ویسٹ سوسکس سے 87پاؤنڈ کا بیرنگ لیا اور وہاں سے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچا۔ اس کے بعد اس نے جنوبی کوریا کی فلائٹ پکڑی جہاں سے وہ دوسری فلائٹ پکڑ کر منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور پہنچا۔

(جاری ہے)

جس وقت وہ وہاں پہنچا تو رات آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی۔ولیم نے فوراً فور بائی فور گاڑی پکڑی اور اندھیرے میں ہی 300 میل دور اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ، جو صحرائے گوبی میں تھی۔ولیم بل کے پاس صبح کے ساڑھے سات بجے پہنچا تھا۔ وہاں جا کر ولیم نے صرف ٹائر کھولا اور ان کا بیرنگ تبدیل کر دیا۔ اس کام میں ولیم کو صرف 10 منٹ لگے ۔
ولیم 22سال سے بنٹلے کا کام کر رہا ہے۔ولیم کا کہنا ہے کہ رئیر ویل بیرنگ کی خرابی کی وجہ سے بل کی گاڑی حرکت نہیں کر رہی تھی۔
گاڑی کی مرمت ہونے کے بعد وہ پھر سے فراٹے بھرتی ہوئی دوڑنے لگی۔ بل کی بنتلے100سے زیادہ گاڑیوں میں مجموعی طور پر 21ویں اور اپنی کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر رہی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu