چاہے موسم جتنا مرضی گرم ہو، یہ آئس کریم نہیں پگھلے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 جولائی 2016 06:27

چاہے موسم جتنا مرضی گرم ہو، یہ آئس کریم نہیں پگھلے گی

ایک غذائی ماہر نے ایسی آئس کریم بنائی ہے جو گرم موسم میں بھی نہیں پگھلے گی۔گسٹروناٹ آئس کریم کو بار کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس آئس کریم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جمی ہوئی نظر آتی ہے مگر جیسے ہی آپ اسے کھانا شروع کرتے ہیں یہ روایتی آئس کریم کا مزہ دیتی ہے۔
اس آئس کریم کو بنانے کے لیے ایک اصل روایتی آئس کریم کی ضرورت پڑتی ہے، جسے فریز ڈرائی کر کے محفوظ اور ڈی ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔

اس آئس کی ترکیب میں سوائے ذرا سے نمک کے کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)


گیسٹروناٹ آئس کریم میں اس وقت میکسیکن چاکلیٹ چپ، کوکیز اینڈ کریم اور منٹ چاکلیٹ چپ ذائقے متعارف کرائے گئے ہیں۔
گیسٹروناٹ فوڈ کے مالک روب کولیگنون کے مطابق یہ دنیا میں اپنی طرز کی واحد نامیاتی آئس کریم ہے۔بروکلین، نیویارک، یو ایس اے سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ روب نے اس آئس کریم کو ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔
روب نے اس آئس کریم کو مارکیٹ میں لانے کے لیے کک سٹارٹر پر مہم بھی شروع کی ہے جہاں روب کے ٹارگٹ 9500 ڈالر کے برعکس 30ہزار ڈالر سے زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu