حیرت انگیز مشین جو آلودہ ہوا کو صاف اور آلودگی کوزیورات میں بدل دے گی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 جولائی 2016 03:50

حیرت انگیز مشین جو آلودہ ہوا کو صاف اور آلودگی کوزیورات میں بدل دے گی

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک موجد ڈان رُوزگارڈ نے ’’اسموگ فری ٹاور‘‘ کے نام سے ایک مشین بنا ئی ہے۔ یہ مشین آلودہ ہوا کو صاف اور آلودگی کو زیورات میں تبدیل کر دیتی ہے۔ ان زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی طرح کی دیگر مشینوں کی تنصیب پر خرچ کی جائے گی۔
اس مشین کی اونچائی تقریباً 7 میٹر ہے۔ اسے چلانے کےلے 1400واٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔

اس مشین سے ایک گھنٹے میں 30ہزار مکععب میٹر ہوا صاف ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشین اپنے اوپری حصے سے ہوا کو اندر کھینچتی ہے اور نیچے سے باہر نکالتی ہے۔ مشین کے درمیان میں تھوڑا سا مثبت کرنٹ ہوتا ہےجو آنے والی ہوا میں مثبت آئن شامل کر دیتا ہے۔ یہ آئن ہوامیں موجود مٹی اور کاربن سے چپک جاتے ہیں۔ ان آئن کو نیچے موجود منفی چارج سے الگ کر لیا جاتا ہے۔ الگ کیے جانے والے ذرات سے بعد میں قیمتی زیورات بنائے جاتے ہیں۔
اسموگ فری ٹاور اپنا کام چین کے شہر شنگھائی سے شروع کریں گے، جہاں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu