پولیس نےگمشدہ منشیات کے مالک کو پولیس اسٹیشن آنے کی دعوت دےدی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جولائی 2016 02:44

پولیس نےگمشدہ  منشیات کے مالک کو پولیس اسٹیشن  آنے کی دعوت دےدی

چیلٹینہیم ٹاؤن شپ، پنسلوینیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے غیر معمولی گمشدہ اثاثے یعنی 5 پاؤنڈ ماریجوانا کے مالک کو پولیس اسٹیشن آنے کی دعوت دے دی ہے۔
چیلٹینہیم ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک رہائشی کو ایسا پارسل ملا، جو اس نے نہیں منگوایا تھا۔

(جاری ہے)

پارسل پر بھیجنے والے کا نام اور پتا بھی نہیں لکھا ہوا تھا۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جب پارسل کھول کر دیکھا تو اس میں اعلیٰ درجے کی دو کلوگرام ماریجوانا تھی۔
پولیس نے گمشدہ مالک کی تلاش کے لیے فیس بک پر پوسٹ لگائی ہے کہ اگر کسی کا پارسل نہ پہنچا ہو تو وہ پولیس اسٹیشن سے آ کر اسے لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu