16سال سے کھانا نہ کھانے والی بھارتی خاتون اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے والی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جولائی 2016 22:03

16سال سے کھانا نہ کھانے والی بھارتی خاتون اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے والی ہے

44سالہ اروم شرمیلا ایک سماجی کارکن اور پچھلے 16سالوں سے بھوک ہڑتال پر ہےتاہم اس کی بھوک ہڑتال ختم ہونے والی ہے۔مس شرمیلا کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی اور اگست میں ہی کھانا کھائے گی۔
مس شرمیلا نے 5 نومبر 2000 سے اپنی مرضی سےکچھ بھی نہیں کھایا۔ شرمیلا بھارتی فوج کےمظالم کےخلاف بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


بھارتی ریاست منی پور کے ضلع امپھال کے مضافات مالوم سے تعلق رکھنے والی مس شرمیلا نے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کی تو اسے خود کشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہسپتال میں ڈاکٹر اسے ناک میں نلکی لگا کر خوراک دیتے رہے ۔
مس شرمیلا کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کو دئیے گئے لامحدود اختیارات واپس لیے جائیں۔ آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کشمیر اور دوسری شمالی ریاستوں میں موجود بھارتی فوج کسی بھی شخص کو ہلاک کر دے تو اس کےخلاف کاروائی نہیں ہوسکتی۔ بھارتی فوج کو اجازت ہے کہ وہ بغیر اجازت کسی بھی شخص کو حراست میں لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu